بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون نے اپنے ایک مداح کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔
سنی لیون نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پرستار کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے ایک مداح نے اپنے بازو پر انکا نام لکھا ہے اور ساتھ میں دو دل کا ٹیٹو بھی بنوایا ہوا ہے۔

سنی لیون نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ امید ہے آپ مجھے ہمیشہ اسی طرح پیار کریں گے کیونکہ اب آپ کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں۔
اداکارہ نے مداح سے مذاق کرتے ہوئے بیوی کی تلاش کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
اداکارہ کسی شوٹنگ کے موقع پر اس مداح سے ملی تھیں جسے دیکھنے کے بعد انہوں نے کیمرہ مین کو ٹیٹو کی ویڈیو بنانے کی ہدایت کی اور مداح کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت شاندار ہے۔
سنی لیون کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
