
پاکستان کی معروف اداکارہ زارا نور عباس اپنے لباس کی وجہ سے شدید تنقید کا شکار ہو گئیں۔
زارا نور عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں انہیں غیر مناسب لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
تصاویر وائرل ہوتے ہی اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس سے قبل زارا نور عباس کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہوگئی تھی، جو نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے نئے ڈرامے کے ایک سین کی عکسبندی کے لیے بنائی گئی تھی۔
ڈرامے کے ایک سین میں اداکارہ کو دودھ کے تالاب میں غسل کرتے دکھایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ ناظرین اس ڈرامے پر منقسم ہیں کیونکہ پہلی بار پاکستان ٹیلی ویژن ایسا سیریل نشر کیا جائے گا۔
تاہم زارا نے اپنے انسٹاگرام پر اس بات کی صفائی دی کہ یہ خالص دودھ نہیں بلکہ کچھ مصنوعی رنگوں والا پانی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ایسی رسومات ہمارے مذہب کا حصہ نہیں بلکہ یہ ہندو مذہب کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News