
بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ کورونا وباء بالی ووڈ میں بڑی تبدیلی لے کر آئی ہے۔
اداکار نے اپنے خیالات کا اظہار جے پور میں جاری لٹریچر فیسٹول کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا اور کہا کہ کورونا وباء بالی ووڈ میں بڑی تبدیلی لے کر آئی ہے اور اب ہندی فلموں کی انڈسٹری میں تمام باصلاحیت فنکاروں کو مساوی مواقع مل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا اس سے قبل صرف فلم کے ہیرو کو عزت ملتی تھی، اسکے علاوہ دیگر کردار ادا کرنے والوں سے دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیا جاتا تھا۔
منوج واجپائی کا کہنا تھا کہ ایسا ہی کچھ میرے ساتھ بھی ہوا اور اسی وجہ سے میں کبھی بھی ممبئی شفٹ نہیں ہونا چاہتا تھا کیونکہ میں سمجھ چکا تھا کہ یہ مجھے صرف ولن کا رول دیں گے۔
اداکار نے کہا کہ عالمی وباء کے دوران کافی تبدیلی آئی ہے اور اب بالی ووڈ میں خواتین کے حوالے سے بھی کافی فلمیں بن رہی ہیں، صورتحال کافی تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پوری دنیا کے لئے بدترین ہو لیکن انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لئے یہ بہترین ثابت ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News