
بولی وُڈ اداکارہ دِشا پٹانی ایک مرتبہ پھر اپنے گلیمرس لُکس کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ لیکن اس بار ٹوئسٹ یہ ہے کہ ان کی نئی تصویر دیکھ کر ٹائیگر شروف کا ہنس ہنس کر برا حال ہو گیا ہے۔
نئی تصویر میں اداکارہ نے خود کو سیل فش (پانی کی بلی) سے تشبیہ دی ہے۔
اداکارہ کی تصویر دیکھ کر مداحوں کے ساتھ ساتھ بولی وڈ ستاروں نے بھی اس پر تبصرے کئے ہیں۔
کمنٹ لسٹ میں سب کی نگاہیں ان کے مبینہ بوائے فرینڈ ٹائیگر شروف کے کمنٹ پر زیادہ گئیں۔
دِشا کی اس پوسٹ پر 11 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہوئی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دِشا کندھوں تک پانی میں ڈوبی نظر آرہی ہیں ۔ تصویر میں صرف ان کا سر نظر آرہا ہے۔ بھیگے بالوں میں وہ ویسے تو کافی پیاری لگ رہی ہیں، انہوں اس خوبصورت تصویر کے ساتھ سیل فش کی تین تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔
مداحوں کو تو ان کی تصویر پر بہت پیار آیا، لیکن بولی وُڈ ستاروں کو دِشا کی تصویر کافی مضحکہ خیز لگی۔
ٹائیگر شروف، ان کی والدہ عائشہ اور بہن کرشنا نے ہنستے ہوئے ایموجی شیئر کئے۔
ایسا لگتا ہے کہ دِشا نے اپنا موازنہ مچھلی سے کیا ہے۔ تصویر میں ان کا پوز سیل جیسا دکھائی دے رہا ہے۔
خیال رہے کہ دِشا پٹانی کا شمار بولی وُڈ کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ سٹوری سے کیا تھا۔ حالانکہ اس کے بعد وہ کئی آئٹم نمبرز اور فلموں میں نظر آچکی ہیں۔
دِشا کی سب سے خاص بات یہ رہی ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی کام نہیں ہوتا تو وہ اپنی فٹنس پر توجہ دیتی ہیں۔ وہ جم اور ڈانس سیشن میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارتی ہیں۔
اس کے علاوہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور باقاعدگی سے اپنے مداحوں کو اپنی ذاتی زندگی اور آنے والے پروجیکٹس سے متعلق اپ ڈیٹس دیتی رہتی ہیں۔ ان کا انسٹاگرام اکاونٹ دلکش تصاویر اور ویڈیوز سے بھرا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News