Advertisement
Advertisement
Advertisement

کبھی نہیں چاہوں گا کہ ثانیہ اداکار عدنان صدیقی کیساتھ کام کرے، شعیب ملک

Now Reading:

کبھی نہیں چاہوں گا کہ ثانیہ اداکار عدنان صدیقی کیساتھ کام کرے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ ان کی بیوی ثانیہ مرزا اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ کام کرے۔

حال ہی میں شعیب ملک اپنی بیوی ثانیہ مرزا کے ہمراہ ایک شو میں شریک ہوئے۔

شو کے دوران میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے انہوں نے دلچسپ جوابات دئیے۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ کی پسندیدہ ہیروئن کونسی ہے؟

جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں انہیں کرینہ کپور پسند ہے جبکہ پاکستانی اداکاراؤں میں انہیں بہت ساری اداکارائیں پسند ہیں تاہم ہانیہ عامر ان میں سب سے زیادہ پسند ہیں۔

Advertisement

شعیب ملک نے کہا کہ کبھی کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ہانیہ عامر کے ساتھ نہیں بلکہ اداکارہ اشنا شاہ کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے کیونکہ اشنا شاہ ان کی بہت اچھی دوست ہیں۔

اس دوران میزبان نے سوال پوچھا کہ اگر کبھی ثانیہ مرزا اداکاری کی دنیا میں آئیں تو وہ کون سا ہیرو ہے جس کے ساتھ آپ انہیں نہیں دیکھنا چاہیں گے ؟

انہوں نے جواب کہا کہ میں کبھی بھی ثانیہ مرزا کو اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ کام کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہوں گا، حالانکہ ان کے ساتھ میری بہت اچھی دوستی ہے اور وہ بہت اچھے اداکار بھی ہیں لیکن میں پھر بھی چاہوں گا کہ ثانیہ ان کے ساتھ کام نہ کرے۔

اس دوران ثانیہ مرزا نے حیرت سے اپنے شوہر کو دیکھا اور کہا کہ میں جاننا چاہتی ہوں آخر شعیب ملک کیوں مجھے ان کے ساتھ کام کرتا نہیں دیکھنا چاہیں گے۔

جس پر شعیب ملک نے کہا کہ میں تمہیں بعد میں بتاؤں گا۔

میزبان نے سوال پوچھا کہ کون سے اداکار کے ساتھ آپ ثانیہ مرزا کو اداکاری کرتے ہوئے دیکھنا چاہیں گے؟

Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے جواب دیا کہ ہمایوں سعید۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر