Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہتک عزت  کیس؛ نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کے خلاف عدالتی جنگ جیت لی

Now Reading:

ہتک عزت  کیس؛ نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کے خلاف عدالتی جنگ جیت لی

پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کے خلاف عدالتی جنگ جیت لی ہے۔

شرمیلا فاروقی نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل میں نادیہ خان کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس دائر کیا تھا۔

جس کے بعد اداکارہ نادیہ کی جانب سے ہتک عزت نوٹس میں اپنے حق میں فیصلہ آنے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ہیڈ آف ایف آئی اے سائبر کرائم ریاض عمران کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے۔

ویڈیو میں ریاض عمران نادیہ خان کے خلاف کیس کے فیصلے سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)

اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اللّٰہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے، آپ سب کی حوصلہ افزائی اور ساتھ دینے کا شکریہ۔

Advertisement

نادیہ خان نے ریاض عمران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ایماندار اور منصفانہ رہنے کے لئے  آپ کا بھی بہت شکریہ۔

خیال رہے کہ ہتک عزت نوٹس میں ایف آئی اے کی جانب سے شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان پر لگائے گئے الزامات پر کارروائی کرتے ہوئے نادیہ خان کو باعزت بری کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

چند دن قبل نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی کے دوران ویڈیو بنائی تھی۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)

Advertisement

ویڈیو میں نادیہ خان نے انیسہ فاروقی کے میک اپ کا مزاق بناتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کا اتنا حسین میک اپ کس نے کیا اور اس کے ساتھ ہی ان کے کپڑے اور جیولری کی بھی طنزیہ انداز میں تعریف کی تھی۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Sagargram1 (@sagargram1)

Advertisement

اس ویڈیو کو دیکھ کر جہاں دیگر لوگوں نے نادیہ خان پر تنقید کی وہیں شرمیلا فاروقی نے بھی ان کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

شرمیلا فاروقی نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے نادیہ خان کے رویے کو سستی شہرت کا طریقہ قرار دیا تھا اور ان کے لئے سخت الفاظ بھی استعمال کیے تھے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ شوبز کے لوگوں کی بہت عزت کرتی ہیں، فنکار برادری سخت محنت طلب کام کرتے ہیں مگر نادیہ خان کا رویہ ناقابل برداشت تھا کیونکہ ان کی والدہ اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔

Advertisement

شرمیلا فاروقی کے مطابق تین ماہ قبل ہی ان کے والد انتقال کر گئے تھے اور ان کی عمر رسیدہ والدہ شوہر کی وفات کے بعد پہلی بار کسی شادی کی تقریب میں گئی تھیں مگر نادیہ خان نے ان کے ساتھ میک اپ کے معاملے پر نامناسب انداز میں ویڈیو بنائی۔

رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ نادیہ خان کو ایک عمر رسیدہ خاتون کے ہمراہ نامناسب انداز میں ویڈیو بنانے سے قبل کچھ شرم کرنا چاہئیے تھا۔

شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ انہوں نے والدہ کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نادیہ خان کو مسییج بھی کیا تھا جس پر میزبان نے انہیں کہا کہ انہوں نے کوئی غلط ویڈیو نہیں بنائی اور نہ ہی انہوں نے کوئی نامناسب سوال پوچھا ہے اس لئے ان کے خلاف واویلا بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میزبان ان کی والدہ کے بجائے کسی اور خاتون کے ساتھ بھی ایسی ویڈیو بناتیں تو بھی ان کے خلاف ایکشن لیتیں۔

Advertisement

شرمیلا فاروقی نے اعلان کیا کہ وہ نادیہ خان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی اور وہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم کو تحریری درخواست دیں گی جبکہ انہیں عدالت سے بھی رجوع کرنا پڑا تو بھی وہ پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

دوسری جانب نادیہ خان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عام لوگوں نے بھی ان پر تنقید کی اور میزبان کے رویے کو نامناسب قرار دیا اور لکھا کہ وہ کون ہوتی ہیں دوسرے کے فیشن، لباس اور میک اپ پر سوال اٹھانے والی؟

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر