Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہریتک روشن کس معروف بھارتی اداکارہ کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں؟

Now Reading:

ہریتک روشن کس معروف بھارتی اداکارہ کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں؟

بھارتی اداکار ہریتک روشن اور معروف بھارتی اداکارہ صبا آزاد کی جلد شادی کرنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

اس جوڑی کے قریبی دوست نے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے  بتایا کہ اداکار ہریتک اور صبا ایک دوسرے کے بہت زیادہ قریب آچکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہریتک کی فیملی نے صبا کو قبول کرلیا اور خاص طور پر ہریتک کی فیملی ان کے گانے کو پسند کرتی ہے۔

دوست کے مطابق دونوں ایک دوسرے کے قریب تو ضرور ہیں لیکن شادی کے معاملے میں جلد بازی نہیں کرنا چاہتے۔

جوڑی کے قریبی دوست نے بتایا کہ صبا آزاد کی  ہریتک کی سابق بیوی سوزین خان کے ساتھ بھی گہری دوستی  ہے اور دونوں رابطے میں ہیں جبکہ ہریتک کے بچوں نے بھی صبا کو قبل کرلیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ہریتک روشن  اور صبا آزاد کو کچھ عرصہ پہلے ایک ریسٹورنٹ میں ہاتھ میں ہاتھ ڈالے دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے مختلف افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

اس جوڑی کو ایک دوسرے کے گھر آتے جاتے بھی دیکھا گیا ہے جبکہ دونوں  کی ہی ایک دوسرے کی فیملیز کے ساتھ تصویریں بھی سامنے آئی ہیں جس کے بعد یہ اندازے قائم کیے جانے لگے ہیں کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر