Advertisement
Advertisement
Advertisement

ول اسمتھ کی اہلیہ کا بھی ردِ عمل سامنے آگیا

Now Reading:

ول اسمتھ کی اہلیہ کا بھی ردِ عمل سامنے آگیا

امریکی اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ و اداکارہ جاڈا پنکیٹ کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔

جاڈا پنکیٹ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ یہ وقت شفا یابی کا ہے اور میں اس کے لیے تیار ہوں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Jada Pinkett Smith (@jadapinkettsmith)

Advertisement

ایلوپیشیا بیماری میں مبتلا جاڈا پنکیٹ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے حوصلہ رکھنے اور مضبوط رہنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل ول اسمتھ کی والدہ کیرولین اسمتھ  نے بھی اس واقعے پر رِدّ عمل دیا تھا۔

 اُن کا کہنا تھا کہ ول اسمتھ بہت ہی سیدھا اور خوش مزاج انسان ہے، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ انہوں نے ول اسمتھ کو اس حالت میں دیکھا۔

ول اسمتھ کی والدہ نے کہا کہ ان کی زندگی میں پہلی بار یہ موقع آیا ہوگا کہ اس نے کسی کو یوں مُکا مارا۔

Advertisement

گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ول اسمتھ کے بیٹے جیڈن نے بھی ردِ عمل دیتے ہوئے لکھا تھا کہ اور ہم اسی طرح کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ جیتنے والے ہالی ووڈ ہیرو وِل اسمتھ نے بیوی کا مذاق کرنے والے کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارا تھا۔

Advertisement

فلمی دنیا کے نامور ترین ایوارڈز آسکرزکی 94 ویں رنگا رنگ تقریب کے دوران ایک ایسا لمحہ بھی آیا جس نے دیکھنے والوں کو پہلے حیران پھر پریشان کر دیا۔

تقریب کے دوران کامیڈین کرس راک نے مہمانوں کو ہنسانے کی کوشش میں اپنے روایتی انداز میں وِل اسمتھ کی بیوی جیڈا پنکٹ اسمتھ کے بالوں کی کٹنگ کے انداز کا مذاق اڑایا اور ایک فلم کے سیکوئل میں کام کرنے سے متعلق تجویز بھی دے دی ۔

اس مذاق پر آسکر ایوارڈ کے ہال میں ایک دم خاموشی چھا گئی اور سب ہی اس مذاق پر حیران ہو گئے۔

کامیڈین کرس راک کے اس مذاق پر ول اسمتھ آپے سے باہر ہوکراسٹیج پر آئے اور کامیڈین کو تھپڑ دے مارا اور پھر واپس اپنی نشست پر جاکر بیٹھ گئے۔

Advertisement

یاد رہےکہ 94 ویں آسکر ایوارڈ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ  فلم ”کنگ رچرڈ” پر ول اسمتھ کے نام رہا، جبکہ جیسکا چیسٹین نے ‘دی آئیز آف ٹمی فائے’ کے لیے بہترین اداکارہ کا آسکر جیتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر