Advertisement
Advertisement
Advertisement

گانے کی شوٹنگ کے دوران نرگس فخری بے قابو

Now Reading:

گانے کی شوٹنگ کے دوران نرگس فخری بے قابو

فلم “راک اسٹار” سے بولی وُڈ میں آگ والی نرگس فخری کافی عرصے سے انڈسٹری سے دور ہیں، لیکن انہوں نے اپنے گلیمرس لُک سے سوشل میڈیا پر سنسنی مچائی ہوئی۔

نرگس اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹس اور ویڈیوز کے ذریعے اپنے مداحوں کے جذبات سلگاتی رہتی ہیں۔

تو چلئیے آج ہم آپ کو ان کا ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہیں۔

نرگس فخری سے جڑا ایک پرانا واقعہ کافی مشہور ہے، جس کا تعلق 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم “اظہر” سے ہے۔

اس فلم میں نرگس نے بولی وُڈ میں “سیریل کِسر” کے نام سے مشہور اداکار عمران ہاشمی کے مقابل کردار ادا کیا تھا۔

Advertisement

ویسے تو فلم میں دونوں کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا تھا، لیکن فلم کے سیٹ پر نرگس کے ساتھ کچھ ایسا ہوا جسے یاد کر کے آج بھی وہ شرم سے لال ہو جاتی ہیں۔

فلم “اظہر” سابق کرکٹر محمد اظہر الدین کی سوانح حیات پر مبنی تھی، جس میں عمران ہاشمی نے محمد اظہر الدین کا کردار ادا کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں فلم “اظہر” کا میکنگ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں نرگس فخری اور عمران ہاشمی فلم کی شوٹنگ سے متعلق کچھ دلچسپ انکشافات کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں نرگس فخری کہتی ہیں کہ مجھے عمران کو 5 مرتبہ بوسہ دینا تھا اور میں اس کے لیے زیادہ فیس لینے والی تھی، کیونکہ مجھے لگنے لگا تھا کہ یہ میرے معاہدے کے خلاف ہے۔

نرگس نے کہا کہ میں جانتی ہوں عمران اس سے بہت خوش تھے، کیونکہ وہ پہلے بھی کئی مرتبہ ایسا کر چکے ہیں۔

دراصل ویڈیو میں نرگس کا اشارہ اس واقعے کی طرف تھا جب وہ فلم کے گانے  “بول دو نا ذرا” کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔

Advertisement

اس دوران ڈائریکٹر کے کٹ کہنے کے بعد بھی وہ عمران کو چھوڑ نہ پائیں اور بوسہ کناری جاری رکھی۔

جب کارروائی اخختام کو پہنچی تو وہ اچانک چونکیں اور شرما گئیں۔

ویڈیو میں آپ نرگس اور عمران کی بوسہ کناریوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ وائرل ویڈیو کلپ میں آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ ڈائریکٹر کے کٹ کہنے کے بعد بھی عمران کو کس طرح کس کر رہی ہیں، اس منظر کو دیکھ کر اردگرد موجود عملے کے ارکان ہنس رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر