
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر و بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ اپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ کچھ وجوہات کی وجہ سے میں نے اور ویرات نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی طاقت ایک بار پھر ایک کلپ کے ذریعے دکھاتے ہیں شکریہ لیو سپیس انٹریئر کا جنہوں نے ہمیں یہ موقع بہت پیارے انداز میں دیا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر لمبے عرصے کے بعد ٹی وی اشتہار میں کام کر رہے ہیں۔
اس سے قبل بھی یہ دونوں اکٹھے کئی اشتہارات میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
اداکارہ نے اپنے کریئر کا آغاز شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رب نے بنا دی جوڑی سے کیا تھا۔
انوشکا شرما کی شادی 2017ء میں کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ اٹلی میں ہوئی تھی اور اب اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News