Advertisement
Advertisement
Advertisement

’وِل اسمتھ کو آسکر کی ساکھ کی بحالی کے لیے ایوارڈ واپس کرنا چاہیئے‘

Now Reading:

’وِل اسمتھ کو آسکر کی ساکھ کی بحالی کے لیے ایوارڈ واپس کرنا چاہیئے‘

موشن پکچر اکیڈمی کی جانب سے اداکار وِل اسمتھ پر آسکر تقریباً میں شرکت پر 10 سال کی پابندی کا عائد کیا جانا، ایک شور مچاتے بچے کو کلاس سے باہر نکالنے سے تشبیہ دیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے اداکار ہیری لینِکس کا کہنا ہے کہ اس موقع پر اگر کوئی شخص آسکر کی ساکھ کو بحال کر سکتا ہے تو وہ خود وِل اسمتھ ہیں۔

انہیں اپنی کی گئی غلطی کے اعتراف میں اپنا ایوارڈ واپس اکیڈمی کو جمع کراتے ہوئے اس بات کا اقرار کرنے کی ضرورت ہے کہ اس ایوارڈ کی 94 سالہ ساکھ کی پیشِ نظر ان کا ضمیر گوارہ نہیں کرتا کہ وہ یہ ایوارڈ رکھیں۔

واضح رہے 27 مارچ کو براہِ راست تقریب میں لاکھوں لوگوں کے سامنے وِل اسمتھ نے میزبان کرس راک کو طمانچہ مارا تھا۔

ہیری لینِکس نے ایک جریدے کے لیے لکھے گئے کالم میں کہا کہ اس معاملے میں سب سے عجیب چیز تھپڑ جڑے جانے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد ہی وِل اسمتھ کی جانب سے کی گئی ایوارڈ جیتنے کی غیر حقیقی تقریر تھی۔

Advertisement

ہیری لینِکس نے واقعے کے بعد بھی وِل اسمتھ کو تقریب سے نہ نکالے جانے کے اکیڈمی کے فیصلے کو بھی حیران کن قرار دیا۔

ایوارڈ جیتنے کے بعد کی تقریر میں وِل اسمتھ نے کہا کہ اپنی زندگی کے اس موقع پر، اس لمحے میں، وہ وہ کرنے پر مجبور ہیں جو خدا انہیں کرنے کے لیے کہہ رہا ہے۔

ول اسمتھ کو فلم کِنگ رچرڈ میں بہترین اداکاری کرنے پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر