
پاکستان کے سینئر اداکار منظر صہبائی اور ان کی اہلیہ و اداکارہ ثمینہ احمد نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منائی ہے۔
گزشتہ روز منظر صہبائی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثمینہ احمد کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
تصویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ہماری شادی کی آج دوسری سالگرہ ہے۔
یاد رہے کہ ثمینہ احمد فروری 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئی ،اس سے قبل اداکارہ کی فلم ڈائریکٹر فرید احمد سے شادی ہوئی تھی جو 1993 میں انتقال کرگئے۔
ثمینہ احمد کے مشہور ڈراموں میں الف نون، بول میری مچھلی، انگار وادی، پانی جیسا پیار، آخری بارش، فیملی فرنٹ، دھوپ میں ساون، تعلق، نور بانو، میرے ہمدم میرے دوست اور دیگر شامل ہیں۔
اداکارہ کے فن کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی عطا کر چکی ہے۔
دوسری جانب منظر صہبائی بھی پاکستان کی فلموں اور ڈراموں کے سینئر اداکار ہیں اور نامور شاعر سرمد صہبائی کے بھائی ہیں۔
واضح رہے کہ سال 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ساتھی اداکار منظر صہبائی سے شادی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News