Advertisement
Advertisement
Advertisement

عرفان خان نے اپنے آخری دنوں میں بیٹے سے معافی کیوں مانگی تھی؟ بابیل نے وجہ بتادی

Now Reading:

عرفان خان نے اپنے آخری دنوں میں بیٹے سے معافی کیوں مانگی تھی؟ بابیل نے وجہ بتادی

بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے اپنے آخری دنوں میں بڑے بیٹے بابیل خان سے معذرت کی تھی جس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

بابیل خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں یہ انکشاف کیا کہ اُنہوں نے اپنے والد عرفان خان سے ایک سوال کیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے والد کی زندگی کے آخری دن تھے، میں اُن کے پاس گیا اور اُن سے سوال کیا کہ آپ میرے اسکول کے ڈراموں میں شرکت کیوں نہیں کرتے تھے؟

جواب میں والد نے مجھ سے پوچھا کہ آپ ابھی تک اس پر پھنسے ہوئے ہیں؟

بابیل خان نے بتایا کہ والد کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور مجھ سے معذرت کی اور کہا مجھے افسوس ہے کہ میں آپ کے اسکول کے ڈراموں میں شرکت نہیں کرسکا۔

Advertisement

خیال رہے کہ عرفان خان کا انتقال اپریل 2020 میں کولون انفیکشن سے ہوا تھا۔

ان کو مارچ 2018 میں نیورو اینڈوکرائن کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ کینسر کے علاج کے لیے لندن منتقل ہوگئے تھے۔

اداکار نے اپنے فلمی کیریئر میں بالی ووڈ کی 100 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں پیکو، مقبول، حاصل اور پن سنگ تومر جیسی کامیاب فلمیں شامل ہیں۔

ان کی ہالی ووڈ فلموں میں لائف آف پائی، جراسک ورلڈ، سلم ڈاگ ملینیئر اور دی ایمزنگ اسپائیڈرمین شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکن حسینہ فاطمہ بوش کی توہین پر عالمی حسیناؤں کا احتجاج ، تقریب کا اجتماعی واک آؤٹ
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر