
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صبور علی کی اپنی نند کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں تصویر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ صبور علی نے فوٹو اینڈ ویدیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویرمیں اداکارہ کی نند اور پاکستانی اداکارہ مریم انصاری کو دیکھا گیا۔
یہ تصویر اداکارہ صبور علی کے نند، اداکارہ مریم انصاری کے گھر کیے گئے افطار کی ہے۔
رواں سال جنوری میں اداکار علی انصاری سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ صبور علی نے گزشتہ شب نند، اداکارہ مریم انصاری کے گھر افطار ڈنر کیا۔
صبور علی اور مریم انصاری کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر چند اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں جس میں یہ دونوں فنکار دوستیں، نند بھاوج خوشگوار موڈ میں کھانے کی ٹیبل پر خوشگپیوں میں مصروف نظر آ رہی ہیں۔
تاہم مریم انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا اسٹوری ویڈیو میں اُن کے بھائی اور اداکار علی انصاری کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News