
شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے جنون بینڈ کے گلوکار سلمان احمد ہمیشہ لال ٹوپی پہنتے ہیں جس کے پیچھے ایک دلچسپ وجہ ہے۔
سلمان احمد نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اس لال ٹوپی کا راز بتاتے ہوئے کہا تھا کہ لوگ انہیں کہتے ہیں کہ ان میں بالکل فیشن سینس نہیں ہے لیکن ان کے نانا ہمیشہ سر پر کچھ نہ کچھ پہنا کرتے تھے اس لئے لاشعوری طور پر وہ بھی ٹوپی پہنتے ہیں اور وہ سب کچھ پہنتے ہیں جو انہیں اچھا لگتا ہے۔
سلمان احمد کا اپنے موسیقی سے سیاست کی جانب سفر کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ سیاست میں نہیں آنا چاہتے تھے لیکن علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان دیکھنے کے لئے وہ عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں۔
گلوکار نے بینڈ چھوڑنے کی وجہ یہ بتائی کہ وہ خود کو تلاش کررہے ہیں اسی وجہ سے وہ مختلف بینڈز کے ساتھ ملتے اور الگ ہوتے رہے۔
واضح رہے کہ جنون بینڈ کے گلوکار سلمان احمد گلوکاری کی دنیا میں ممتاز تو تھے ہی لیکن تحریک انصاف اور عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں سے بھی ہیں اور آج کل ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسوں میں بھی سلمان احمد ،عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔
سلمان احمد نے ثمینہ احمد سے پسند کی شادی کی تھی اور ان کے 3 بیٹے بھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News