 
                                                                              پاکستان کی میزبان متھیرا نے روزے کےحوالے سے ایک اور انکشاف کر دیا۔
میزبان متھیرا کی جانب سے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا گیا جس میں انہوں نے اپنی رمضان میں جاری مصروفیت سے متعلق بات کی تھی۔
متھیرا نے انٹرویو میں بتایا کہ اُن کے ساتھ ایسا اکثر ہوتا ہے کہ وہ کھانا بنانے کے دوران چکھ لیتی ہیں یا پھر پانی پی لیتی ہیں، اُن کی والدہ انہیں ٹوک کر یاد دلاتی ہیں کہ اُن کا روزہ ہے۔

اس انٹرویو پر ردّعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے متھیرا سے پوچھا کہ سچ بتائیں، آپ نے کتنے روزے رکھے؟
میزبان کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ میں صرف 5 روزے رکھتی ہوں۔
بات جاری رکھتے ہوئے متھیرا نے مزید کہا کہ میں کیوں جھوٹ بولوں گی؟ روزے دُنیا کو خوش کرنے کے لیے نہیں بلکہ خُدا کے لیے رکھے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 