
بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر مہیش بھٹ اپنی چھوٹی بیٹی عالیہ کو رخصت کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔
مہیش بھٹ کی بڑی بیٹی پوجا بھٹ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شئیر کی ہیں۔
تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے پوجا بھٹ نے کیپشن میں لکھا کہ جب دل سے سننے اور بولنے کی صلاحیت ہو تو کس کو الفاظ کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان تصاویر میں سسر اور داماد کے درمیان خاص بانڈنگ دیکھی جا سکتی ہے جبکہ دونوں آف وائٹ لباس میں ملبوس ہیں۔
تصاویر میں رنبیر ،مہیش بھٹ کو گلے لگاتے ہوئے مسکرا رہے ہیں جبکہ مہیش بھٹ کچھ جذباتی دکھائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شادی کی کئی ان دیکھی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں جس میں بھٹ اور کپور خاندان کے درمیان رشتہ دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بالی ووڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News