پاکستانی معروف اداکارہ سارہ خان کی بیٹی عالیانہ فلک کا سب سے پہلا انٹرویو اداکار احد رضا میر نے لیا ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بطور سیلیبرٹی کی بیٹی عالیانہ خان کا پہلا انٹرویو بھی ہو چکا ہے۔
سارہ خان کا بتانا تھا کہ ایک بار احد رضا میر نے اُن سے کہا کہ وہ میزبان بن کر سب سے پہلے میری بیٹی عالیانہ کا انٹرویو کرنا چاہیں گے۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے عالیانہ اور احد رضا میر کی بات کروائی تھی، بطور میزبان احد رضا میر نے عالیانہ فلک سے انٹرویو کے دوران پوچھا کہ ماما اُن کا کیسا خیال رکھتی ہیں؟
انہوں نے بتایا کہ اداکارہ رمشا خان بھی اُن کی بیٹی عالیانہ سے بے حد محبت کرتی ہیں، وہ عالیانہ سے ویڈیو کال پر بات کرنا یا ڈرامہ سیٹ پر اُس کے ساتھ کھیلنا بہت پسند کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
