
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و پروڈیوسر آصف رضا میر کی اہلیہ، ثمرہ رضا میر نے اپنے بیٹے، اداکار احد رضا میر کی ایک ویڈیو پوسٹ کر دی۔
اداکار و پروڈیوسر آصف رضا میر کی اہلیہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اداکار احد رضا کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ثمرہ رضا میر کی جانب سے بیٹے، احد رضا میر کے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
Advertisement
سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی گئی احد رضا میر کی اس ویڈیو میں اُنہیں اداکارہ رمشا خان کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ جہاں احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس جوڑی میں طلاق کی خبروں کے بعد خاموش ہیں وہیں ثمرہ رضا میر کی بھی پوسٹنگ میں بھی واضح کمی آئی ہے۔
یاد رہے کہ ثمرہ رضا میر کی ہر پوسٹ پر اُنہیں مداحوں کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اب وہ پوسٹنگ کے بجائے صرف اسٹوریز ہی شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔
دوسری جانب سجل علی آج کل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نت نئی تصویریں اپلوڈ کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News