پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ عمران خان کی حمایت میں بول پڑیں۔
اداکار عثمان خالد بٹ کا ٹوئٹر پر چلنے والے ٹاپ ٹرینڈز پر عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم سب جانتے ہیں کہ خان صاحب زبردست شہرت یافتہ لیڈر ہیں۔
عثمان خالد بٹ نے نئی حکومت سے سوال کیا کہ’اب آگے بڑھنے کے لیے حکمتِ عملی کیا ہے؟‘
What. Is. The. Strategy. Going. Forward.
Advertisement— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) April 20, 2022
اداکار نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں نئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ’کاش مستقبل کی حکمت عملی، آگے بڑھنے کے لیے ٹھوس اقدامات، غیر ملکی سازش پر ٹھوس جوابات دینے پر زیادہ توجہ دی جاتی جبکہ ‘بوٹس’ اور ریکارڈز توڑنے کے بارے میں کم بات کی جاتی‘۔
عثمان خالد بٹ نے مزید لکھا کہ’ہم سب جانتے ہیں کہ خان صاحب زبردست شہرت یافتہ لیڈر ہیں‘۔
Wish there was more focus on future strategy, concrete steps going forward, concrete answers on foreign conspiracy, and less talk of 'bots' and breaking records.
We all know Khan saab is a tremendously populist leader.Advertisement— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) April 20, 2022
یاد رہے اس سے قبل بھی اداکار عثمان خالد بٹ نے نئی حکومت پر تنقید کی تھی کہ عمران خان نے اپنے دورِ اقتدار میں بہت سے اچھے اقدامات اُٹھائےہیں۔
اداکار نے مزید بتایا کہ عمران خان نے اپنے دورِ اقتدار میں یہ اچھے اقدامات جیسے کہ پناگاہیں، انصاف صحت کارد، کورونا وباء پر قابو پانے کے لیے این سی او سی، احساس پروگرام، کامیاب جوان پروگرام، ایس این سی، ای ایم ویز، سی جی پی اور ڈیجیٹل پاکستان وغیرہ، لیکن حیرت انگیز طور پر اس بارے میں تو بات ہی نہیں کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
