Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ایمبر ہرڈ سے خراب تعلقات کی وجہ سے بیٹی نے شادی میں شرکت نہیں کی‘

Now Reading:

’ایمبر ہرڈ سے خراب تعلقات کی وجہ سے بیٹی نے شادی میں شرکت نہیں کی‘

ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی لِلی-روز ڈیپ نے ایمبر ہرڈ کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت اس لیے نہیں کی کیوں کہ ان کی بیٹی کے ایمبر ہرڈ کے ساتھ تعلقات درست نہیں تھے۔

جونی ڈیپ نے بدھ کے روز ان کے اور ایمبر ہرڈ کے 10 کروڑ ڈالرز کے ہتک عزت کے مقدمے کے دوسرے روز گواہی دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی لِلی روز، ان کی شادی میں نہیں آئی تھیں۔ ان کے اور ہرڈ کے درمیان تعلقات متعدد وجوہات کی بنا پر اچھے نہیں تھے۔

جونی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ فرانسیسی گلوکارہ ونیسا پیراڈائس سے ایک بیٹی لِلی روز اور ایک 20 سالہ بیٹا جیک ہے۔

پیپل میگزین کے مطابق جونی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کی شادی 2015 میں ہوئی جس میں صرف 20 سے 25 لوگ شریک ہوئے تھے۔ اگلے ہی برس دونوں میں طلاق ہو گئی تھی۔

جونی ڈیپ نے عدالت میں بتایا کہ ہرڈ اور ان کے دوستوں نے ان کی شادی پر منشیات کا استعمال کیا۔

Advertisement

اداکار جونی ڈیپ نے 2019 میں اپنی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے 2018 میں واشنگٹن پوسٹ میں اداریہ لکھ کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

جونی ڈیپ نے مقدمے میں زرِ تلافی کی مد میں 5 کروڑ ڈالرز کی رقم کا مطالبہ کیا۔

جونی ڈیپ کے مقدمے کے جواب میں ایمبر ہرڈ نے ایک جوابی مقدمہ درج کرایا جس میں اداکار پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اداکارہ کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز مہم چلائی۔

ایمبر ہرڈ نے اپنے جوابی مقدمے میں جونی ڈیپ کے مقدمے کو تشدد اور ہراسانی کا تسلسل قرار دیا۔

اداکارہ نے نقصان کے ازالے کی مد میں 10 کروڑ ہرجانے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر