
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے گزشتہ روز مسجد نبویؐ میں پیش آنے والے نامناسب واقعے پر ردِ عمل دے دیا۔
حریم شاہ نے کہا کہ ریاست مدینہ کی مثال دینے والوں نے مدینے کی بے حرمتی کی ،جو تقدس پامال کیا گیا اور نعرے لگائے گئے اس پر بہت افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نہیں عمران خان کی سپورٹر ہوں اور عمران خان کو کارکنوں کو روکنا ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مسجد نبویﷺ میں سیاسی مخالفت کے جنون میں مذہبی تقدس کی پامالی کی گئی۔
مسجد نبویﷺ کی زیارت کے موقع پر بعض افراد کی جانب سے کابینہ اراکین کے خلاف نعرے بازی کی گئی جس پر سیاست سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News