
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار بابر علی نے کہا ہے کہ معین اختر (مرحوم ) نے مجھے فن کی دنیا میں متعارف کروایا جن کا احسان میں کبھی نہیں بھول سکتا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکار بابر علی نے کہا کہ مجھے صحیح معنوں میں پہچان پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’’محمد بن قاسم ‘‘ سے ملی جس کے بعد میری شہرت پورے پاکستان میں پھیل گئی۔
اس کے بعد مجھے فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار سید نور نے اپنی فلم ’’جیوا ‘‘ میں متعارف کروایا اور اس فلم نے بھی ریکارڈ ساز کامیابیاں حاصل کیں۔
اس طرح پی ٹی وی کے پروڈیوسر قاسم جلالی اور ہدایتکار سید نور نے اپنے اپنے پراجیکٹ سے متعارف کروا کر مجھے بابر علی بنا دیا مگر حقیقت میں اس کا سہرا لیجنڈ اداکار معین اختر (مرحوم ) کے سر جاتا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News