
پاکستان شوبز اندسٹری کی اداکارہ زباب رانا اپنے ایک متنازع بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہو گئیں۔
جہاں ایک سیگمینٹ میں ان سے پاکستانی اداکاراؤں کے اسٹائل سے متعلق ایک سوال پوچھا گیا۔
سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’یہ میرے لیے تھوڑا سا مشکل سوال ہے اور میرا جواب تھوڑا سا نامناسب لگ سکتا ہے کیونکہ مجھے تو پاکستان کی کوئی بھی اداکارہ اسٹائلش نہیں لگتی‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’ لیکن سونیا حسین کی اسٹائلنگ تھوڑی بہت پسند ہے‘۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ایسے بیان ہمیشہ اُنہیں لوگوں کی طرف سے کیوں آتے ہیں جنہیں کوئی جانتا بھی نہیں ہے‘۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اس طرح کے بیانات ہمیشہ احساسِ کمتری یا برتری کے شکار لوگوں کی طرف سے آتے ہیں اور یہ دوسرے زمرے میں فٹ بیٹھتی ہیں کیونکہ ہمیشہ اپنی ہی تعریف کرتی نظر آتی ہیں‘۔
جبکہ دیگر کئی صارفین نے زباب رانا پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان شوبز انڈسٹری کی کئی نامور اداکاراؤں جیسے کہ عائزہ خان، صباء قمر، مایا علی، اور عائشہ عمر وغیرہ کی اسٹائلنگ کی تعریف بھی کی۔
زباب رانا کو اپنے اس بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تننقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News