
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ انسان خود غلطی کرے اور اس سے سیکھے بلکہ ہمیں دوسروں کی غلطیوں سے بھی سبق سیکھنا چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ انسان کی اصلیت اس کے اخلاق سے واضح ہو جاتی ہے اور میں اپنے شو کے ذریعے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی جستجو میں رہتی ہوں۔
جگن کاظم خدا کا شکر ادا کیا اور کہا کہ میں اپنے مقصد میں بڑی حد تک کامیاب ہوئی ہوں۔
جگن کاظم نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں بڑی تبدیلیاں رونماہو رہی ہیں جن میں سے کچھ مثبت نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں تشدد کا رجحان پروان چڑھا ہے، دلیل سے جواب دینے کی بجائے اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News