پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

شئیر کی گئی تصویر پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریفیں کی جارہی ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے اور ساتھی اداکار گوہر رشید کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں پر وضاحت دی تھی۔
کبریٰ خان نے ایک ویب شو میں مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوچھے گئے کئی سوالات کے جوابات دیے تھے۔
ایک مداح کی جانب سے درخواست کی گئی کہ برائے مہربانی، گوہر رشید سے شادی نہ کریں۔
جس پر پہلے تو اداکارہ کی جانب سے کافی مضحکہ خیز ردِعمل کا اظہار کیا گیا تاہم بعد ازاں اُنہوں نے کہا کہ وہ اس بات کی وضاحت کرنا چاہتی ہیں کہ گوہر رشید ان کے بہت اچھے دوست ہیں اور حقیقت ان تمام کمنٹس اور قیاس آرائیوں کے برعکس ہے۔
کبریٰ خان نے مزید کہا کہ گوہر رشید حقیقی طور پر ان کے بہت اچھے دوست ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
