 
                                                                              پاکستانی امریکن گلوکارہ عروج آفتاب دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز میں ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں۔
گلوکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے۔
انہوں نے اپنی جاری کردہ پوسٹ میں لکھا کہ اور پہلی پاکستانی خاتون گریمی فاتح ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
عروج کا گیت محبت گریمی ایوارڈز کی بیسٹ گلوبل پرفارمنس کیٹگری کے لیے چنا گیا ہے۔
گلوکارہ عروج آفتاب نے کہا کہ گریمی ایوارڈ جیتنے کا سن کر خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا۔
اس بڑی کامیابی پر گلوکارہ کو معروف شخصیات سمیت ان کے چاہنے والے بھی بڑی تعداد میں مبارکباد دے رہے ہیں۔
عروج آفتاب کی غزل کو سابق امریکی صدر بارک اوباما نے بھی اپنی پسندیدہ گانوں میں شمار کیا تھا، وہ اپنے گیتوں میں کلاسیکی موسیقی کو لوک اور جیز سے ہم آہنگ کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ عروج آفتاب کو دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا، یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی پاکستانی گلوکارہ کو 2 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا، ایک بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس اور دوسری بیسٹ نیو آرٹسٹ۔
اس بار لیڈی گاگا اور ٹیلر سوئفٹ جیسی گلوکارائیں بھی زیادہ نامزدگیاں حاصل نہیں کر سکیں۔
واضح رہے کہ گلوکارہ کی پیدائش سعودی عرب میں ہوئی لیکن والدین کے ساتھ وطن آکر لاہور سے اپنی موسیقی کا آغاز کیا اور امریکا کے برکلے کالج آف میوزک سے تعلیم حاصل کی ۔
عروج کو بچپن سے کلاسیکی موسیقی، غزل اور قوالی سے لگاؤ رہا ہے، وہ گلوکاری کے علاوہ موسیقار اور پروڈیوسر بھی ہیں اور اب تک ان کی تین سولو البم آ چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 