
ہم اکثر من پسند اداکاروں کی زندگی کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں تو آج جانتے ہیں کہ یہ اداکار روزے رکھتے بھی ہیں یا نہیں۔
حنا خان ایک مسلمان اداکارہ ہیں جو ہمیشہ رمضان کے روزے رکھتی اور نماز پڑھتی ہیں۔
اداکارہ نے پچھلے سال کچھ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں تھیں جس میں وہ رمضان میں دعا مانگ رہی تھیں کہ پوری دنیا سے کورونا وائرس ختم ہو جائے،ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کورونا وائرس کے باعث گھر میں ہی نماز ادا کر رہی تھیں۔
شاہ رخ خان کسی تعریف کے محتاج نہیں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ بالکل رمضان کے روزے رکھتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ میں اس سال بھی روزے رکھ رہا ہوں ہاں لیکن کچھ روزے رہ گئے ہیں کیونکہ مجھے چوٹ لگی ہوئی ہے تو دوائی کھانی پڑتی ہے۔
یہ اداکار کا پرانا انٹرویو ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بے شک یہ ہندوستان میں رہتے ہیں لیکن رمضان کا احترام بہت کرتے ہیں۔
ثناء خان ایک وہ مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے مذہب اسلام کی خاطر بھارتی فلم انڈسٹری کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دیا ہے، ان کی مختلف سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو اور تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ نمازاور روزے کی پابندی کرتی ہیں۔
بھارتی فلمی دنیا کی ایک بہترین اداکارہ ہما قریشی رمضان المبارک کے روزے رکھتی ہیں،
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے نزدیک رمضان ایک ایسا مہینہ ہے جس میں ہمیں اپنے آپ کو بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے ۔
اس کے علاوہ ان کا 2014 میں ایک ٹویٹ بھی سامنے آیا تھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ روزے کا مطلب یہ نہیں کہ کھانے پینے پر کنٹرول کیا جائے بلکہ اپنے خیالات اور خواہشات پر بھی کنٹرول کرنا چاہئیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News