
پاکستانی فنکارہ نے مارول اسٹوڈیوز کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز ’مس مارول میں کامیابی سے جگہ بنا لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی ڈیجیٹل کریئٹر اور السٹریٹر شہزل کے آرٹ ورک کو مارول اسٹوڈیوز کی آنے والی سیریز ’مس مارول‘ کے پوسٹرز میں شامل کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/shehzilm/status/1516669363826446338?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1516669363826446338%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1077276
شہزل ملک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مارول اسٹوڈیوز کی جانب سے کیے گئے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔
اُنہوں نے مارول اسٹوڈیوز کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ جی ہاں، مارول اسٹوڈیوز کی جانب سے مس مارول کے مسلم پاکستانی ورثے کی نمائندگی کرنے کے لیے شیئر کیے گئے اس پوسٹر میں میرا آرٹ ورک ہے‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’یہ سب ایک ساتھ ہوتے دیکھ کر بہت پرجوش ہوں!‘
پاکستانی فنکارہ شہزل ملک کی اس کامیابی پر اُنہیں سوشل میڈیا صارفین اور کئی معروف شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔
تاہم پاکستان شوبز انڈسٹری اداکارعثمان خالد بٹ نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ’مبارک ہو! یہ ہمیشہ کی طرح شاندار ہے‘۔
Congratulations! It's stunning, as usual.
— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) April 20, 2022
علاوہ ازیں امریکی قونصلیٹ جنرل لاہور کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے بھی شہزل ملک کے اس خوبصورت آرٹ ورک کی تعریف کی گئی۔
Great job, Shehzil!
— U.S. Consulate General Lahore (@USCGLahore) April 21, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News