Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار اکشے کمار کی اب تک کی سب سے بڑے بجٹ والی فلم کونسی؟

Now Reading:

اداکار اکشے کمار کی اب تک کی سب سے بڑے بجٹ والی فلم کونسی؟
اکشے کمار

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی نئی آنے والی فلم اب تک کی سب مہنگی ایکشن تھرلر فلموں میں سے ایک ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ہدایتکارعلی عباس ظفر نے اپنی نئی فلم’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں فلم انڈسٹری کے دو ایکشن اسٹارز اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم پروڈکشن ٹیم کا فلم کو اگلے سال  کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے کا ارادہ ہے۔

اس فلم کے لیے مجموعی طور پر300 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ‘۔

اس فلم کی پروڈکشن پر  تقریباً 120 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی جوکہ اکشے کمار کی اب تک کی کسی بھی فلم کے لیے سب سے زیادہ لاگت ہے‘۔

Advertisement

علاوہ ازیں رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ’اکشے کمار جوکہ گزشتہ دو سالوں سے کسی بھی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ35 سے 60 کروڑ روپے لیتے آرہے ہیں فلم (بڑے میاں چھوٹے میاں) میں کام کرنے کے لیے دو سے تین گنا زیادہ معاوضہ لیں گے‘۔

دوسری جانب ’یہ فلم 1999 میں بننے والی امیتابھ بچن اور گووندا کی اصل فلم کا ریمیک نہیں ہے بلکہ علی عباس ظفر نے اس فلم کے لیے بالکل ایک نیا اسکرپٹ لکھا ہے ۔

اس فلم کی پروڈکشن کی لاگت تقریباً 120 کروڑ روپے ہے، جبکہ تقریباً 200 سے 210 کروڑ روپے تک دونوں ایکشن اسٹارز اور ہدایتکار کا معاوضہ ہوگا‘۔

تاہم تٖصیلات کے مطابق،  فلم’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی کل لاگت تقریباََ 350 کروڑ بھارتی روپے ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر