Advertisement
Advertisement
Advertisement

اُشنا شاہ، جونی ڈیپ کے حق میں بول پڑیں

Now Reading:

اُشنا شاہ، جونی ڈیپ کے حق میں بول پڑیں

اپنے بے مثال کرداروں سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے والے ہالی وڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ کے حق میں اب پاکستانی اداکار بھی بولنے لگے ہیں۔

پاکستانی شوبز سے وابستہ معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے بھی اب جونی ڈیپ کے حق میں آواز اٹھا دی ہے۔

جونی اور ان کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہیرڈ کے درمیان گھریلو تنازعے پر قانونی جنگ جاری ہے، ایمبر نے 2018 میں  واشنگٹن پوسٹ کے لیے  لکھے گئے ایک کالم میں کہا کہ میں گھریلو تشدد کی نمائندگی کرنے والی عوامی شخصیت بن گئی ہوں۔

انہوں نے اس کالم میں جونی ڈیپ کا نام نہیں لکھا تھا، لیکن اُن کے وکلاء کا خیال تھا کہ یہ بلاواسطہ جونی ڈیپ پر الزام لگایا گیا ہے۔

ریاست ورجینیا کے شہر فیئرفیکس کاؤنٹی میں ٹرائل جاری ہے جسے مکمل ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

Advertisement

جونی نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے ایمبر سے بحث ضرور کی ہے لیکن کبھی ان پر ہاتھ نہیں اٹھایا، نا ہی زندگی میں کسی عورت کو مارا۔

جونی ڈیپ نے ایمبر ہیرڈ پر 50 ملین ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔

اس کے جواب میں ایمبر نے جونی پر 100 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔

قبل ازیں عدالت میں ایمبر ہیرڈ نے جونی ڈیپ کی چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ بےخبر سو رہے ہیں۔

ایمبر نے الزام لگایا کہ جونی اتنا زیادہ نشہ کرتے تھے کہ ان کے ہاتھ میں آئس کریم تھی اور وہ صوفے پر نڈھال سو گئے، پوری آئس کریم پگھل کر کپڑوں پر گر گئی۔

جونی نے اپنے دفاع میں کہا کہ وہ 17 گھنٹے کام کرنے کے بعد واپس آئے تھے اور صوفے پر بیٹھے بیٹھے ہی سوگئے تھے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ آئس کریم ایمبر نے بعد میں ان کے ہاتھ میں رکھ کر تصویر کھینچی۔

ایمبر کی عدالت میں پیش کردہ تصاویر میں جونی ڈیپ کی منشیات کی تھیلیوں اور گولیوں کی بھی تصاویر شامل ہیں۔

جونی ڈیپ نے عدالت میں کہا کہ وہ اچھی اور پرسکون نیند کے لیے قانونی طور پر منظور شدہ نشہ آور اشیا استعمال کرتے تھے۔

اس سارے تناظر میں پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا کہ نشہ بہت خطرناک شے ہے۔

اُشنا شاہ نے ایمبر ہیرڈ پر شدید تنقید کی جن کی خود پرستی کی وجہ سے جونی ڈیپ مشکلات میں گھر گئے ہیں۔

جونی ڈیپ کے دفاع میں معروف خاتون ماڈل آئرلینڈ بالڈوِن نے بھی کہا کہ مجھے معلوم ہے ایمبر جیسی عورتیں کس قدر شاطر ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ساری دنیا کو مرد کے خلاف کر دیتی ہیں کیونکہ ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں اس میں آدمی برے ہیں۔

آئرلینڈ بالڈون نے کہا کہ ایمبر ہیرڈ انسان کے نام پر ایک بدترین تباہی اور بربادی ہیں۔

Advertisement

مختلف شخصیات نے بتایا ہے کہ دراصل ایمبر ہیرڈ خود منشیات استعمال کرتی تھیں اور اب بھی کرتی ہیں اور نشے نے ان پر بہت برے اثرات چھوڑے ہیں۔

ایمبر نشے کی لت کی وجہ سے اپنے کام پر توجہ نہیں دے پاتیں اور انہیں جونی ڈیپ سے اس بات کی بھی بہت پُرخاش تھی کہ جونی تو کام کو اور گھر کو وقت دے رہے ہیں لیکن میں پیچھے رہ گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر