Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی گلوکار انتقال کر گئے

Now Reading:

معروف بھارتی گلوکار انتقال کر گئے

برطانوی نژاد معروف بھارتی گلوکار ترسیم سنگھ سینی المعروف تاز انتقال کر گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترسیم سنگھ کو طویل عرصے سے ہرنیا کی شکایت تھی۔

ڈاکٹروں کی جانب سے تاز کو دو سال قبل آپریشن تجویز کیا گیا تھا لیکن عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے یہ آپریشن ملتوی کر دیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ہرنیا بڑھنے کے سبب تاز کی حالت رواں سال مارچ  کے آغاز سے ہی تشویش ناک تھی اور وہ کوما میں بھی چلے گئے تھے۔

Advertisement

بعد ازاں تاز کوما کی صورتحال سے باہر نکل آئے تھے اور یہ گلوکار کی صحتیابی کی ایک مثبت علامت سمجھی جا رہی تھی۔

یاد رہے کہ گلوکار کا اصل نام ترسیم سنگھ سینی تھا جو جانی زی کے نام سے بھی جانے جاتے تھے۔

تاز کو 1989ء میں اپنے البم ہٹ دی ڈیک سے شہرت ملی تھی اور اُن کے گائے ہوئے گانے پیار ہو گیا، نچاں گے ساری رات اور گلاں گوریاں سے بے حد مقبول ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر