
پاکستانی اداکارہ مائرہ خان کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا۔
ایک انٹرویو کے دوران بلاول بھٹو کی زبان اٹکنے پر مائرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک طنزیہ ویڈیو جاری کی۔
اداکارہ مائرہ خان کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں بلاول بھٹو کو ایک غیر ملکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دکھایا گیا۔
مذکورہ ویڈیو میں دو ونڈوز دکھائی گئیں جن میں ایک طرف بلاول بھٹو اور دوسری جانب مائرہ خان نظر آرہی ہیں۔
انگریزی میں دیئے گئے انٹرویو کے دوران ڈکٹیٹر کا لفظ ادا کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کی زبان اٹک جاتی ہے جس پر اداکارہ مزاحیہ انداز میں بلاول کی طرف دیکھتی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مائرہ کی اس حرکت پر ایک طرف ان کے مداح انہیں سراہ رہے ہیں تو دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنماؤں پر ان کی پالیسیز اور کارکردگی کی وجہ سے تو تنقید کی جاسکتی ہے مگر زبان اٹکنا ایک قدرتی عمل ہے اس پر کسی کا مذاق اڑانا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو اپنے سیاسی نظریات کو پس پشت رکھتے ہوئے اپنی اس حرکت پر بلاول بھٹو زرداری سے معافی مانگنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News