
ملک کے گنے چُنے بہترین اداکاروں میں سے ایک عمران اشرف کو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پڑنے والے کرارے تھپڑ کی ویڈیو کچھ زیادہ ہی وائرل ہوگئی ہے۔
عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی تھی۔
انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، “انگریزی میں slap اور اردو میں تھپڑ لیکن پنجابی میں ‘چانڈ’ کہتے ہیں۔”
ڈرامے کا سین کچھ اس طرح ہے کہ خاتون اداکارہ اسماء عباس عمران اشرف سے کہتی ہیں کہ ‘جا تُو پری کو دیکھ کر آ’۔
جواب میں عمران اشرف کچھ کہتے ہیں، جسے سنتے ہی اسماء عمران کو تھپڑ جڑ دیتی ہیں۔ یہ منظر سائیڈ میں رکھے کیمرے میں قید ہوجاتا ہے۔
ڈائریکٹر کی جانب سے سین کٹ ہونے کی ہدایت تو نہیں دی گئی تھی لیکن تھپڑ پڑتے ہی عمران کی ہنسی بھی چھوٹ جاتی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
چوہدری اینڈ سنز کی کہانی جوائنٹ فیملی سسٹم پر مبنی ہے۔
جس میں چوہدری کا کردار سہیل احمد ادا کر رہے ہیں اور بہت عمدہ کر رہے ہیں، اسی طرح ڈرامے کی ہیروئن پری کی دادی ایک جاندار کردار ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ صائمہ اکرام چوہدری کا قلم اور پروڈکشن ٹیم کا جادو کیسے چلتا ہے، پری اور بلو کبھی پاس ہوں گے یا نہیں، دادی کی زندگی میں پری کی شادی ہو گی یا نہیں، اور ہو گی تو کیسے ہو گی؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News