Advertisement
Advertisement
Advertisement

ثمینہ پیرزادہ کا جامعہ کراچی میں دھماکے پر اظہارِ افسوس

Now Reading:

ثمینہ پیرزادہ کا جامعہ کراچی میں دھماکے پر اظہارِ افسوس
ثمینہ پیرزادہ

پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے گزشتہ روز جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یا اللہ رحم بہت دکھ ہے اور آنے والے وقت کا خوف بھی۔

اُنہوں نے پاکستان کی حفاظت کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ خدارا ہمارے ملک پہ رحم کردے، ہم نے پہلے ہی بہت تکلیفیں اٹھائی ہیں۔

ثمینہ پیرزادہ نے لکھا کہ اپنے چینی مہمانان سے معافی کہ ہم آپکا خیال نہ رکھ سکے۔

Advertisement

ایک اور ٹوئٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ برسوں لگتے ہیں ایک استاد بنانے میں ظالمو،یہ کیسےعلم دشمن لوگ ہیں، ہمارے اللہ نے حکم دیا اقراء یعنی (پڑھ)، میری تمام دعائیں دُکھی خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ جامعہ کراچی میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے میں 3 چینی شہری ہلاک ہو گئے۔

Advertisement

یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے باہر خاتون نے وین کے قریب پہنچنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر