
خواجہ سراؤں کے خلاف مکالمے پر سینئر اداکار عدنان صدیقی کی پروڈکشن میں بننے والی فلم “دم مستم” میں ایک خواجہ سرا نے فلم کی نشریات رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں فلم کی نمائش رکوانے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔
لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سرا زنایہ چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ فلم “دم مستم” میں خواجہ سراؤں کے خلاف ڈائیلاگ استعمال کئے گئے ہیں۔
دورانِ سماعت زنایہ کا مزید کہنا تھا کہ فلم “دم مستم” کی نمائش سے خواجہ سراؤں کے خلاف ہزرہ سرائی کی گئی ہے۔
عدالت نے وفاقی حکومت و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔
خیال رہے کہ عمران اشرف اور امر خان کی ڈیبیو فلم “دم مستم” کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا ہے۔
کامیڈی، رومانس اور میوزک کا امتزاج لیے فلم “دم مستم” کورونا وبا کے باعث ریلیز نہ کی جا سکی تھی تاہم اب یہ فلم عیدالفطر پر ریلیز کر دی جائے گی۔
فلم صرف عمران اشرف اور امر خان کی بطور اداکار ڈیبیو فلم نہیں ہے بلکہ عدنان صدیقی بھی پہلی بار بڑے پردے کا حصہ بنیں گے۔
عمران اور امر فلم میں اندرونِ لاہور کا مخصوص لب ولہجہ اپنائے نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News