Advertisement
Advertisement
Advertisement

عروج آفتاب کے گریمی ایوارڈ جیتنے پر ماہرہ خان کا ردِ عمل

Now Reading:

عروج آفتاب کے گریمی ایوارڈ جیتنے پر ماہرہ خان کا ردِ عمل

پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب  کے گریمی ایوارڈ جیتنے پر ردِ عمل دیا ہے۔

 ماہرہ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عروج آفتاب پر فخر ہے۔

اداکارہ نے عروج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اسی طرح وطن کا نام روشن کرتی رہیں۔

یاد رہے کہ عروج آفتاب کو دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا، یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی پاکستانی گلوکارہ کو 2 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا، ایک بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس اور دوسری بیسٹ نیو آرٹسٹ۔

اس بار لیڈی گاگا اور ٹیلر سوئفٹ جیسی گلوکارائیں بھی زیادہ نامزدگیاں حاصل نہیں کر سکیں۔

واضح رہے کہ گلوکارہ کی پیدائش سعودی عرب میں ہوئی لیکن والدین کے ساتھ وطن آکر لاہور سے اپنی موسیقی کا آغاز کیا اور امریکا کے برکلے کالج آف میوزک سے تعلیم حاصل کی ۔

عروج کو بچپن سے کلاسیکی موسیقی، غزل اور قوالی سے لگاؤ رہا ہے، وہ گلوکاری کے علاوہ موسیقار اور پروڈیوسر بھی ہیں اور اب تک ان کی تین سولو البم آ چکی ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر