پاکستان کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے علاوہ کسی کو ملک کا وزیراعظم قبول نہیں کروں گی۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر وزیراعظم عمران خان کے لیے حمایتی اسٹوری شیئر کی گئی ہے۔
انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ میں اب کسی دوسری پارٹی کو ووٹ نہیں دوں گی،عمران خان کے سوا کسی بھی شخص کو پاکستان کا وزیراعظم قبول نہیں کروں گی۔

نوشین شاہ نے لکھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت شروع ہونے والا اجلاس ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد قومی اسمبلی کے آج کے 6 نکاتی ایجنڈے کے اجلاس میں چوتھے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
