
بالی ووڈ اداکار رندھیر کپور نے اپنی صحت سے متعلق خبروں پر ردعمل دے دیا۔
گزشتہ دنوں اداکار رنبیر کپور نے یہ انکشاف کیا تھا کہ رندھیر کپور بھولنے کی مرض (ڈائیمنشیا) کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔
رنبیر کپور نے انکشاف کیا تھا کہ رندھیر کپور میرے والد کی موت کے بعد کئی دنوں تک اپنے چھوٹے بھائی رشی کپور کو ڈھونڈتے رہے۔
بعدازاں انہوں نے مجھ سے کہا کہ وہ کہاں ہیں؟ انہیں بلاؤ مجھے بات کرنی ہے جس کے بعد یہ خبریں سامنے آنا شروع ہوئی کہ اداکار ایک خطرناک مرض میں مبتلا ہیں لیکن اداکار رندھیر کپور نے اپنے متعلق ان تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔
اداکار رندھیر نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے میں کورونا وائرس کا شکار ہوا تھا جس سے مجھے طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس کے بعد میں مکمل صحتیاب ہوں۔
جب اداکار سے رنبیر کپور کے بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو رندھیر کپور نے کہا کہ رنبیر کی مرضی وہ جو چاہیں کہنے کے حقدار ہیں، میں نے کبھی ایسا نہیں کہا، میں ٹھیک ہوں اور ابھی گوا سے واپس آیا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News