Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوبز انڈسٹری ایک مشکل شعبہ ہے، ثناء جاوید کا اہم انکشاف

Now Reading:

شوبز انڈسٹری ایک مشکل شعبہ ہے، ثناء جاوید کا اہم انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثناء جاوید نے اپنی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔

اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید نے بتایا کہ موجودہ مقام انتھک محنت کی وجہ سے حاصل کیا ہے اوراسے بر قرار رکھنے کیلئے اس سے زیادہ لگن اور محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔

حال ہی میں دیے جانے والے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ فنکار بڑا حساس ہوتا ہے لیکن اسے لوگوں کی خوشی اور تفریح کیلئے اپنے ساتھ جڑے ہوئے غموں کو چھپانا پڑتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں لوگوں کو دوسروں کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے کی عادت پڑ چکی ہے جو انتہائی غیر اخلاقی حرکت ہے۔

اداکارہ نے انٹرویو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ نجی ٹی وی چینلز کی وجہ سے فنکاروں کو کام کے بے پناہ مواقع میسر آئے ہیں جس سے مقابلے کا رجحان بھی پیدا ہوا ہے۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ،میں اپنی خود سب سے بڑی ناقد ہوں اور خود احتسابی کی قائل ہوں، میں سمجھتی ہوں کہ انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں روشنیاں اور رنگینیاں نظر آتی ہیں لیکن یہ بڑی مشکل شعبہ ہے جس میں آپ کو بڑی قربانی دینی پڑتی ہے۔

نامور اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ موجودہ مقام انتھک محنت کی وجہ سے حاصل کیا ہے اوراسے بر قرار رکھنے کیلئے اس سے زیادہ لگن اور محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ،فنکار بڑا حساس ہوتا ہے لیکن اسے لوگوں کی خوشی اور تفریح کیلئے اپنے ساتھ جڑے ہوئے غموں کو چھپانا پڑتا ہے،ہمارے ہاں لوگوں کو دوسروں کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے کی عادت پڑ چکی ہے جو انتہائی غیر اخلاقی حرکت ہے۔

 ایک انٹر ویو میں ثناء جاوید نے کہا کہ نجی ٹی وی چینلز کی وجہ سے فنکاروں کو کام کے بے پناہ مواقع میسر آئے ہیں جس سے مقابلے کا رجحان بھی پیدا ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ،میں اپنی خود سب سے بڑی ناقد ہوں اور خود احتسابی کی قائل ہوں، میں سمجھتی ہوں کہ انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔

ثناء جاوید نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں روشنیاں اور رنگینیاں نظر آتی ہیں لیکن یہ بڑی مشکل شعبہ ہے جس میں آپ کو بڑی قربانی دینی پڑتی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر