پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشماگِل عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔
اداکارہ یشماگِل نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کچھ ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔

یشما کی جانب سے پوست کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے ہمراہ ایک لڑکی اور موجود ہے ساتھ میں کسی بزرگ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی پہلی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ’ہم اللہ کے گھر جارہے ہیں‘۔
یشما نے انسٹا اسٹوری پر ایئر پورٹ سے اپنی ایک اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’الحمداللہ، یہ بہترین احساس ہے‘۔

تاہم اداکارہ یشما گِل نے اپنی آخری انسٹا اسٹوری میں جہاز سے نظر آنے والا خوبصورت ایریل ویو بھی شیئر کیا ہے۔
اداکارہ کی ان ویڈیو پر صارفین کی جانب سے اُنہیں عمرے کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔
جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے یہ درخواست کی جارہی ہے کہ اداکارہ اللہ کے گھر پر دعاؤں میں امتِ مسلمہ کے لیے امن و سکون اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کریں۔
واضح رہے اداکارہ حریم شاہ بھی اس دوران اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے گئی ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
