
بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان کے انتقال کو آج دو برس بیت گئے ،دنیا بھر میں موجود ان کے مداح آج ان کی دوسری برسی منا رہے ہیں۔
53 سالہ عرفان خان 29 اپریل 2020 کو انتقال کرگئے تھے، وہ کئی ماہ سے کینسر کے خلاف جنگ بھی لڑ رہے تھے اور لندن میں زیر علاج رہنے کے بعد واپس ممبئی آئے تھے۔
عرفان خان نے ہندی میڈیم، انگریزی میڈیم، لنچ باکس اور پیکو سمیت متعدد فلموں میں کام کیا اور شاندار اداکاری سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا۔
انہوں نے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا، جن میں لائف آف پائی، جراسک ورلڈ، سلم ڈاگ ملینیئر اور دی امیزنگ اسپائیڈرمین شامل ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
100 سے زائد فلموں میں کام کرنے والے عرفان خان کی آخری فلم انگلش میڈیم تھی جس میں انہوں نے ایک ایسے غریب باپ کا کردار نبھایا جو اپنی بیٹی کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلوانے کے لئے معاشرے سے بھڑ جاتا ہے۔ یہ فلم لاک ڈاؤن سے کچھ دن قبل ریلیز کی گئی تھی جسے مداحوں نے خوب سراہا تھا۔
AdvertisementRemembering Irrfan Khan who always reminded us of the good things in life ❤️ pic.twitter.com/JtF4j195Os
— Netflix India (@NetflixIndia) April 29, 2022
عرفان خان کو اس جہان فانی کو چھوڑے دو سال بیت گئے ، ان کے مداحوں کے لیئے یہ ناقابل یقین ہے لیکن وہ اپنے لازوال کردار اور شاندار اداکاری کی صورت میں جو اثاثہ پیچھے چھوڑ گئے ہیں وہ ہمیشہ ان کو ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رکھے گا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News