
پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سماجی کارکن بلقیس ایدھی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ بلقیس ایدھی کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ بلقیس ایدھی معصوم عورت تھیں، ان کے ساتھ میری بڑی پیاری یادیں ہیں۔
بشریٰ انصاری نے آخر میں کہا کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے نامور فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی شریک سربراہ بلقیس ایدھی مختصرعلالت کے بعد انتقال کرگئیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بلقیس ایدھی شدید علالت کے بعد انتقال کرگئی ہیں، رمضان سے دو دن قبل انکو دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بلقیس ایدھی کو عارضہ قلب لاحق تھا اور وہ گزشتہ 6 روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
فیصل ایدھی نے مزید کہا کہ عارضہ قلب کے ساتھ ساتھ انہیں بلند فشار خون اور ذیابطیس کا مرض بھی لاحق تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑی سماجی تنظیم کے سربراہ عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بنی تھیں۔
وہ 14 اگست 1947 کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیداہوئیں اور پھر فیملی کے ساتھ ہجرت کرکے کراچی آبسیں۔
عبدالستار ایدھی سے اُن کی شادی 1966 میں ہوئی اور 50 سالہ رفاقت 2016ء میں ایدھی کے انتقال تک جاری رہی۔
حکومت پاکستان نے انہیں شاندار سماجی خدمات پر ہلال امتیاز کےا عزاز سے نوازا ، انہیں روسی حکومت کی طرف سے لینن پیس پرائز بھی ملا ۔
انہوں نے سوگواروں میں فیصل ایدھی، کبریٰ ایدھی، کتب ایدھی اور الماس ایدھی کو چھوڑا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News