Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیٹ ونسلیٹ اپنی بیٹی کے ساتھ ایوارڈ یافتہ ڈرامہ سیریز ’آئی ایم‘ میں نظر آئیں گی

Now Reading:

کیٹ ونسلیٹ اپنی بیٹی کے ساتھ ایوارڈ یافتہ ڈرامہ سیریز ’آئی ایم‘ میں نظر آئیں گی

معروف ہالی وُڈ اداکارہ کیٹ وِنسلیٹ چینل فور کی ایوارڈ یافتہ ڈرامہ سیریز’آئی ایم‘ کی پہلی قسط میں اداکاری کے جوہر دِکھائیں گی۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ اپنی بیٹی میا ٹھریپلیٹن کے ساتھ ’آئی ایم روتھ‘ میں نظر آئیں گی جس کی شوٹنگ اپریل کے آخر میں شروع ہوگی۔

گزشتہ دو سیریز کی طرح، نئی سیریز کی تینوں اقساط نام اقساط کے مرکزی کردار پر ہوں گے۔

سیریز کے تخلیق کار، مصنف اور ہدایت کار بافتہ ایوارڈ یافتہ فلم ساز ڈومنِک سیویج ہیں۔

سیریز کی ہر قسط کی کہانی مرکزی کرداروں کے تخلیقی اشتراک سے لکھی گئی ہے۔

Advertisement

انفرادی فلموں کی یہ سیریز خواتین کے ان لمحات پر مشتمل ہے جو بے ساختہ جذبات، سوچ بچار اور ذاتی نوعیت پر مبنی ہوتے ہیں۔

اس سیریز کا پہلا سیسز 2019 میں آیا تھا جس کی کاسٹ میں وکی مک کلور (آئی ایم نِکولا)، گیما چین(آئی ایم ہیناہ) اور سمانتھا مورٹن(آئی ایم کِرسٹی)، جو بافتہ ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئیں تھیں، شامل تھیں۔

دوسرے سیزن میں سُورین جونز(آئی ایم وِکٹوریا)، جو بافتہ کے لیے نامزد ہوئیں، لیٹِیٹا رائٹ(آئی ایم ڈینیئل) اور لیزلے مینوِلے(آئی ایم ماریہ) کاسٹ کی گئیں تھیں۔

ڈومِنک سیویج کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے کہ وہ کیٹ ونسلیٹ کے ساتھ نئی سیریز کی پہلی فلم پر کام کر رہے ہیں۔ کیٹ ایک لیجنڈ ہیں اور وہ ان کے ساتھ کام شروع کرنے کے لیے انتظار نہیں کرسکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر