Advertisement
Advertisement
Advertisement

جونی ڈیپ، ایمبر ہرڈ ہتک عزت کیس: اہم شخصیات گواہان کی فہرست میں شامل

Now Reading:

جونی ڈیپ، ایمبر ہرڈ ہتک عزت کیس: اہم شخصیات گواہان کی فہرست میں شامل

ہالی وُڈ اداکار جونی ڈیپ اور اداکارہ ایمبر ہرڈ کے ایک دوسرے پر ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت 11 اپریل بروز پیر کو ورجینیا کے شہر فیئر فیکس میں ہوگی۔

اداکار جونی ڈیپ نے 2019 میں اپنی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے 2018 میں واشنگٹن پوسٹ میں اداریہ لکھ کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

جونی ڈیپ نے مقدمے میں زرِ تلافی کی مد میں 5 کروڑ ڈالرز کی رقم کا مطالبہ کیا۔

2018 میں لکھے گئے اداریے میں اداکارہ ایمبر ہرڈ نے خود کو گھریلو تشدد کی نمائندہ عوامی شخصیت کے طور پر پیش کیا تھا۔

جونی ڈیپ کے مقدمے کے جواب میں ایمبر ہرڈ نے ایک جوابی مقدمہ درج کرایا جس میں اداکار پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اداکارہ کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز مہم چلائی۔

Advertisement

ایمبر ہرڈ نے اپنے جوابی مقدمے میں جونی ڈیپ کے مقدمے کو تشدد اور ہراسانی کا تسلسل قرار دیا۔

اداکارہ نے نقصان کے ازالے کی مد میں 10 کروڑ ہرجانے کا مطالبہ کیا۔

ٹرائل سے قبل دونوں اداکاروں نے گواہان کی فہرست شائع کی ہے جن کو ان کی ٹیم گواہی کے لیے بلاسکتی ہے۔

کچھ گواہان کے نام یہ ہیں:

ایلون مسک

ٹیسلا سی ای او ایلون مسل ممکنہ ایمبر ہرڈ کے گواہ کے طور پر فہرست میں شامل ہیں، جو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گے۔

Advertisement

جیمز فرانکو

اداکار جیمز فرانکو بھی ایمبر ہرڈ کے ممکنہ گواہوں کی فہرست میں شامل ہیں، جن کی پیشی ویڈیو لِنک کے ذریعے متوقع ہے۔

پال بیٹینی

اداکار پال بیٹینی جونی ڈیپ کے ممکنہ گواہوں کی فہرست میں شامل ہیں، جن کی پیشی ویڈیو لنک کے ذریعے متوقع ہے۔

جونی ڈیپ

جونی ڈیپ نے اپنے گواہان کی فہرست میں خود کا نام بھی رکھا ہے اور وہ عدالت میں فرداً پیش ہوں گے۔

Advertisement

ایمبر ہرڈ

گواہان کی فہرست میں ایمبر ہرڈ نے اپنا نام بھی رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر