
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مایا علی نے اداکار عثمان خالد بٹ سے شادی کے حوالے سے حقیقت بتا دی۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے اداکارہ مایا کی اداکار خالد بٹ کے ساتھ شادی اور دو بچوں کی خبروں گردش کر رہی ہیں۔
حال ہی میں دونوں اداکاروں نے ایک نجی شو میں شرکت کی جہاں دونوں اداکاروں نے اپنی شادی کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں پر کھل کر بات کی۔
مایا علی نے بتایا کہ ان کی عثمان خالد بٹ کے ساتھ شادی کی خبریں ابھی سے نہیں بلکہ کئی برس پہلے جب ان دونوں کا ڈراما ’’عون زرا‘‘ نشر ہوا تھا اس وقت سے میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔
اداکارہ مایا علی نے بتایا کہ جب ان دونوں کے ڈرامے ’’عون زارا‘‘ کا پوسٹر جاری ہوا تھا تو ان کی والدہ کو لگا تھا کہ ہم نے سچ میں شادی کرلی ہے اور انہوں نے فون کرکے مجھے خوب ڈانٹا تھا۔
جبکہ اداکار عثمان خالد بٹ نے بتایا کہ گوگل اور وکی پیڈیا پر ہمارے بارے یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ ہم دونوں شادی شدہ ہیں بلکہ یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ ہمارے دو بچے بھی ہیں۔
تاہم مایا علی اور عثمان خالد بٹ نے اپنی شادی اور بچوں کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں، میاں بیوی نہیں اور نا ہی ہمارے بچے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News