پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ دُعا زہرہ کیس میں لاہور کی عدالت کے فیصلے پر پریشان ہوگئے۔
اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ ماڈل ٹاؤن کی عدالت نے دعا کو کم از کم عمر کی تصدیق کیے بغیر اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت کیسے دی؟
I still don't understand how the Model Town court allowed Dua to live with her husband without at least verifying her age.
Her parents have displayed their marriage certificate, her birth certificate and even her passport in a press conference.
She is not even fourteen.— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) April 27, 2022
انہوں نے لکھا کہ دُعا کے والدین نے ایک پریس کانفرنس میں اپنا نکاح نامہ، دُعا کا پیدائشی سرٹیفکیٹ، یہاں تک کہ پاسپورٹ بھی دکھایا ہے۔
اداکار نے لکھا کہ وہ بچی ابھی تک 14 سال کی بھی نہیں ہوئی اور عدالت نے شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔
خیال رہے کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے گھر میں خاوند کے ساتھ بہت خوش ہوں، خدارا مجھے تنگ نہ کیا جائے۔
اس ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے شادی کی ہے،میرے گھر والے مجھے مارتے تھے، زبردستی کسی اور سے شادی کروانا چاہتے تھے جس پر میں راضی نہیں تھی۔
دوسری جانب دعا زہرہ کو سخت سیکیورٹی میں لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا، جہاں اس نے اپنا بیان قلم بند کرا دیا، عدالت نے حکم میں کہا کہ دعا زہرہ جہاں جانا چاہے جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
