Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعا زہرہ کی گمشدگی پر سجل علی افسردہ

Now Reading:

دعا زہرہ کی گمشدگی پر سجل علی افسردہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سجل علی کی جانب سے کراچی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی  دعا زہرہ کی گمشدگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ سجل علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے جذبات اور دُکھ کا اظہار کیا ہے ۔

سجل علی نے کہا کہ ’دعا زہرہ کے گمشدہ ہو جانے پر بے حد اداس ہوں، میری دعا ہے کہ بچی صحیح سلامت اپنے گھر پہنچ جائے۔‘

سجل علی نے اپنی اسٹوری میں لکھنا ہے کہ ’حکام کو دعا زہرہ کی جَلد بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔‘

اس سے قبل پاکستانی معروف، سینئر اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے بھی دعا زہرہ کے تاحال بازیاب نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ کراچی سے اغواء ہونے والی 14سالہ لڑکی دعا زہرہ 5؍ روز بعد بھی بازیاب نہیں ہوسکی ہے۔

 تاہم پولیس کے تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی مرضی سے گئی ہے۔

فوٹیج سے اہم شواہد ملے ہیں، گھر کے انٹرنیٹ ڈیوائس سے کوٹ میرج اور پسند کی شادی سے متعلق سرچ ہسٹری بھی ملی ہے۔

دوسری جانب دعا زہرہ کے والد کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج رات کی ہے اور میری بیٹی دن میں لاپتہ ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر