Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیتو کپور کا رنبیر اور عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق ردعمل

Now Reading:

نیتو کپور کا رنبیر اور عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق ردعمل

لیجنڈ اداکارہ نیتو کپور نے اپنے بیٹے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق اپنا ردعمل دے دیا۔

رنبیر کپور کی والدہ جو آج کل ایک ریئلٹی شو کی جج ہیں، ان سے جب شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں اس کا دلچسپ جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں تو دو سال سے شادی کی خبر سن رہی ہوں، کیا پتہ میں یہاں شو میں ہوں اور وہ پیچھے سے شادی کرلیں۔

نیتو کپور کا کہنا تھا کہ شادی سے متعلق اتنی تاریخیں آگئی ہیں کہ میں بھی کنفیوژڈ ہوں، میڈیا روز نئی تاریخ چلا دیتا ہے جب شادی ہوگی تو پتہ چل جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کی شادی ممبئی کے اپارٹمنٹ میں ہوگی، مہمان کی فہرست میں خاندان کے افراد اور قریبی دوست شامل ہیں جبکہ رواں ماہ کے آخر میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ استقبالیہ بھی دیں گے جس میں فلم نگری کی مشہور شخصیات شریک ہوں گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اگلے ہفتے شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں، مداحوں پرتجسس ہے، انہوں نے RaAlia کا نام بھی دے رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر