شادی کے بعد عالیہ بھٹ کی ساس اور رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور کافی خوش نظر آرہی ہیں، رسومات کے بعد وہ میڈیا کے سامنے آئیں تو بہو کی شان میں تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔
نیتو نے شادی کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور عالیہ سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
لیکن جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ بہو آنے کے بعد اب گھر پر کون راج کرے گا؟ تو انہوں نے اس سوال کا جواب بھی دیا۔
نیتو کپور نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر اس بات کا اظہار کیا ہے کہ بہو عالیہ بھٹ اور بیٹا رنبیر کپور ان کے لیے کتنے خاص ہیں۔
شادی کے فوراً بعد نیتو اپنے کام پر واپس آگئیں، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ گھر میں کس کا راج چلنے والا ہے۔
عالیہ کی ساس ان دنوں ریئلٹی ٹی وی شو ‘ڈانس دیوانے جونیئر’ کو جج کر رہی ہیں۔
چینل نے حال ہی میں عالیہ اور رنبیر کی شادی کے بعد ایک پرومو شیئر کیا تھا، جس میں شو کے میزبان کرن کندرا نے طنزیہ انداز میں پوچھا تھا کہ اب گھر میں کس کی چلنے والی ہے، کیونکہ بہو آگئی ہے۔
ویڈیو میں نورا فتیحی نیتو سے پوچھتی ہیں، کیا آپ نے سیس سیکھی ہے؟ نورا کو جواب دیتے ہوئے نیتو کہتی ہیں، ‘میرے کو اتنا کام میں آ رہا ہے نا یہ ساس اور یہ سویگ’۔
اس پر کرن کندرا نے کہا کہ سیس تو آنا ہی ہے، کیونکہ بہو بھی تو آرہی ہے۔ تو نیتو کہتی ہیں کہ وہ آگئی ہے۔ کرن پوچھتے ہیں تو اب کس کی چل رہی ہے، ساس یا بہو؟
یہ سن کر نیتو نے جواب دیا، ‘صرف بہو۔ میں چاہتی ہوں کہ صرف بہو کی چلے۔’
دوسری جانب عالیہ کی والدہ نے بیٹی اور داماد رنبیر کپور کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘میری جان ، لو یو سو مچ۔ اس کے ساتھ انہوں نے ہارٹ ایموجی بھی شیئر کیا۔’
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
عالیہ کی بہن نے بھی اس شادی کی کچھ اَن دیکھی تصاویر شیئر کیں، ان تصویروں میں فینس دونوں کے پیار کو قریب سے دیکھ پا رہے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
